23 ستمبر، 2016، 7:54 PM

شام میں نو فلائی زون سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا

شام میں نو فلائی زون سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شام میں نو فلائی زون صرف دہشت گردوں کے فائدے میں ہے۔ ایران ، آج داعش اور القاعدہ سمیت تمام دہشت گردوں کے سامنے ایک بڑی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں نو فلائی زون صرف دہشت گردوں کے فائدے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں تمام مسائل کی جڑ دہشت گردی ہے اور دہشت گردوں کے پاس صرف ہوائی جہاز نہیں ہے جبکہ قتل عام اورحملے کے لئے ان کے پاس ہر طرح کے ہتھیارموجود ہیں، ایران ، آج داعش اور القاعدہ سمیت دہشت گردوں کے سامنے ایک بڑی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کی موجودگی کی کیا ضرورت ہے ؟ خلیج فارس میں کوئی جنگ نہیں ہو رہی اور اگر کہیں جنگ ہو رہی ہے تو وہ یمن ہے جہاں سعودی عرب کے جنگی طیارے حملے کررہے ہیں اور افسوس کہ امریکی اسے روکنے کے بجائے سعودی عرب کی مدد کررہے ۔انہوں نے کہا کہ تہران مہم جوئی اور کشیدگی پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ مشرق وسطی کے پیچیدہ علاقے میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں ہوگی، خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو بھی تمام بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ترکی شام میں نوفلائی زون کے قیام کا مطالبہ کررہا ہے۔

News ID 1867124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha